آفتاب اقبال دبئی میں گرفتار کے بعد غائب، بیٹی اور بھائی کا بیان آگیا


سنئیر اینکر پرسن آفتاب اقبال کو دبئی میں حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
میڈیا کو موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق افتاب اقبال برطانیہ سے دبئی پہنچے تھے، انہیں ائیرپورٹ پہنچتے ہی حراست میں لیا گیا تاہم کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں نہیں لیا گیا بلکہ روکا گیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آفتاب اقبال کی بیٹی عائشہ نور اقبال نے ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے۔عائشہ نور اقبال کے مطابق انکے والد آفتاب اقبال کو برطانیہ (یوکے) سے واپسی پر دبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’وہ میری والدہ کے ساتھ برطانیہ سے واپس آرہے تھے کہ امیگریشن حکام انہیں اپنے ساتھ لے گئے، بعد میں انہوں نے کہا کہ میرے والد کو متحدہ عرب امارات کے حکام کیجانب سے کلین چٹ مل چکی ہے لیکن انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ وہ کہاں ہیں اور کیسے ہیں‘۔
قبل ازیں آفتاب اقبال کے بھائی جنید اقبال نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ دبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لیے جانے کے بعد سے ان کے بڑے بھائی لاپتا ہیں۔
آفتاب اقبال کی گرفتاری کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے، تاہم رواں ماہ کے آغاز میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پر الزامات لگانے کے سبب اُن کا نام خبروں میں گرم رہا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles