ایران پر حملہ کیا تو پچھتانا پڑے گا: ایرانی فوج نے دشمنوں کو خبر دار کردیا

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی دھمکی یا جارحیت کا فیصلہ کن اور مؤثر جواب دیا جائے گا، جس پر دشمن کو پچھتانا پڑے گا۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے نیوی ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز عالمی طاقتوں اور صہیونی قوتوں کے ساتھ تزویراتی محاذ آرائی کا مرکز بن چکے ہیں۔

انہوں نے ایرانی بحریہ اور اسلامی انقلابی گارڈز کور (آئی آر جی سی) کی بحری فورسز کی جنگی صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں فورسز کے درمیان قریبی تعاون قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ میں فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے۔

ایرانی فوج کے سربراہ کے مطابق دونوں بحری افواج کا تعاون ایران کی سمندری حدود کی حفاظت اور بحیرہ عمان میں ملک کی خودمختاری اور اختیار برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے۔

میجر جنرل علی عبداللہی نے زور دیا کہ ایرانی مسلح افواج اسلامی انقلاب کے رہبر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی ہدایات کے مطابق ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی یا جارحیت کا جواب بھرپور انداز میں دیا جائے گا، دشمن کی کسی بھی دھمکی یا جارحیت کا مضبوط جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے ایران کی آزادی، سلامتی اور بحری طاقت کے دفاع کے لیے بحریہ کے کمانڈرز اور اہلکاروں کی کوششوں کو بھی سراہا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles