اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200 ویں یومِ پیدائش پر 200 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا ہے۔
وفاقی حکومت نے مسرت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200 ویں یومِ پیدائش کی مذہبی اور ثقافتی اہمیت کی یادگار کے طور پر 200 روپے کا یادگاری سکّہ بصد احترام جاری کردیا گیا، اس سکّے کی دھات، شکل اور دیگر چیزوں کی خصوصیات یہ ہیں:
دھاتی اجزا : 75 فیصد تانبا، 25 فیصد نکل
قطر : 30 ملی میٹر
وزن: 13.5 گرام
سامنے کا رُخ
سکّے کے سامنے کی طرف وسط میں ابھرتا ہوا ہلالی چاند اور ستارا ہے جس کا رُخ شمال مغرب کی طرف ہے۔ چاند تارے کے اوپر سکے کے بالائی نصف دائرے میں اردو رسم الخط میں’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ تحریر ہے۔
چاند تارے کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیوں کے اوپر سالِ اجرا 2026 درج ہے، چاند تارے کے دائیں بائیں بالترتیب سکّے کی مالیت 200 عدد میں اور اردو رسم الخط میں روپیہ موٹے حروف میں کندہ ہے۔

پچھلا رُخ
سکّے کے پچھلی طرف وسط میں پوج شادانی دربار، حیات پتافی سندھ کی تصویر ہے۔ تصویر کے اوپری طرف نصف دائرے کی شکل میں انگریزی رسم الخط میں ’’ PUJYA MATA SAHIB HASI DEVI‘‘ تحریر ہے ۔ سکّے کے نچلی طرف نصف دائرے کی شکل میں ’’200th BIRTH ANNIVERSARY ‘‘لکھا گیا ہے۔ 200 ویں یومِ پیدائش کو ظاہر کرنے کے لیے وسط کی تصویر کے بائیں اور دائیں جانب “1826” اور “2026” کندہ ہے۔
یہ سکہ جمعہ 27 نومبر 2026ء سے سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے کاؤنٹرز سے جاری کیا گیا ہے۔