
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے نے پاکستان اے کو فائنل میں رسائی کے لیے 233 رنز کا ہدف دے دیا۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش اے کی جانب سے شہادت حسین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 118 گیندوں پر 103 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ رپن منڈول بھی 12 گیندوں پر 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
دونوں بیٹرز نے نویں وکٹ کے لیے صرف 25 گیندوں پر 40 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس سے قبل رقیبول حسن 20 گیندوں پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وہ بنگلہ دیش اے کے آؤٹ ہونے والے آخری بیٹر تھے۔
پاکستان اے کی جانب سے احمد دانیال نے 8 اوورز میں 51 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، محمد عمران نے 10 اوورز میں 42 رنز دیے تاہم وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔
پاکستان اے کو فائنل میں جگہ بنانے کے لیے 233 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔