اسلام آباد پولیس نے جے یو آئی رہنما مفتی ابرار احمد کو عدالتی وارنٹ کی تعمیل کرادی


اسلام آباد پولیس نے مسجد فاروق اعظم، آئی نائن فور میں کارروائی کرتے ہوئے مفتی ابرار احمد کو عدالتی وارنٹ کی تعمیل کرادی۔
اسلام آباد پولیس نے جے یو آئی رہنما مفتی ابرار احمد کے خلاف 7 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جماعتی اجتماع کے بعد درج مقدمے میں عدالتی وارنٹ پر کارروائی کی ہے۔
پولیس نے مفتی ابرار احمد کو مسجد فاروق اعظم، آئی نائن فور میں عدالتی وارنٹ کی تعمیل کرائی۔ ان کے خلاف تھانے میں درج ایف آئی آر نمبر 1212، سال 2026 کے تحت وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ 7 نومبر کو اسلام آباد میں جے یو آئی کے اجتماع کے بعد دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پولیس سے تصادم اور سرکاری امور میں مداخلت کے الزامات کے تحت جے یو آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔
مقدمے میں مفتی ابرار احمد اور قاری افتخار حسین سمیت 200 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles