حوثی باغیوں کا ریاض کے مالیاتی مرکز میں اہم ٹاور پر حملہ، ملحقہ عمارتوں کو بھی نقصان

یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر تازہ حملے میں شہر کے مالیاتی مرکز میں واقع ایک ٹاور کو نشانہ بنانے جانے کی اطلاعات ہیں۔

سعودی سول ڈیفنس کے ترجمان نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ریاض کے مالیاتی مرکز میں ایک ٹاور پر حملے کے بعد امدادی ٹیمیں متحرک ہوگئی ہیں۔

بیان کے مطابق یہ حملہ حوثی ملیشیا کی جانب سے کیا گیا، جس کے نتیجے میں ٹاور کی متعدد منزلوں اور اس کے ساتھ واقع عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

سعودی حکام نے شہری املاک کو نشانہ بنانے اور اس نوعیت کے حملوں کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ حوثی ملیشیا کے جارحانہ طرزِ عمل کے خطرات کو ظاہر کرتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق میزائل حملے کا نشانہ بننے والی عمارت سعودی عرب کے ’پبلک انویسٹمنٹ فنڈ‘ (پی آئی ایف) کا ٹاور ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles