پاکستان کی ایک اور معروف اداکار جوڑی کی شادی کی تیاریاں شروع


پاکستان کی ایک اور معروف اداکار جوڑی کی شادی کی تیاریاں شروع

پاکستان کی ایک اور معروف اداکار جوڑی کی شادی کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں شوبز شخصیات کے حوالے سے خبریں شیئر کرنے والے انسٹاگرام پیج پر معروف اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کی تیاریاں شروع ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

دونوں اداکاروں کی شادی کا دعویٰ گوہر رشید کے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد سامنے آیا۔

گوہر رشید نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ’بسم اللہ 2025‘لکھا، ویڈیو میں شازیہ وجاہت، وجاہت رؤف اور ان کے دیگر دوست اداکار بھی موجود ہیں۔

 

 

انسٹاگرام پیج پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور مرزا گوہر رشید کی شادی کی تیاریاں کراچی میں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید  کی گہری دوستی اور قریبی تعلقات سے مداح بخوبی واقف ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles