شان شاہد اور شاہ رخ خان کے درمیان موازنہ؛ میرا نے کس کی تعریفوں کے پل باندھے؟
اداکارہ نے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بڑا اداکار قرار دے دیا
پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ میرا نے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بڑا اداکار قرار دے دیا۔
اداکارہ میرا اپنی نئی فلم ”سائیکو“ کے ساتھ ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جہاں ان سے پاکستانی انڈسٹری میں موازنہ کے حوالے سے سوال کیا گیا۔
اس سوال کے جواب میں میرا نے اداکار شان شاہد کو بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان سے بھی بڑا اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ شان نہ صرف بہترین اداکاری کرتے ہیں بلکہ ہدایتکاری اور تحریر میں بھی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شان شاہد اداکاروں کی بہترین رہنمائی کرتے ہیں اور ان کی فنی مہارت اور توجہ قابلِ تعریف ہے، اگر انہیں دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو وہ بلا جھجھک شان شاہد کو ترجیح دیں گی۔