ڈانس پارٹی میں موجودگی؛ مفتی عبدالقوی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
مفتی عبدالقوی اس سے قبل بھی مختلف تنازعات کے باعث خبروں میں رہ چکے ہیں
متنازع مذہبی اسکالر اور میڈیا شخصیت مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں جہاں ایک ویڈیو کے بعد انہیں مبینہ طور پر ایک ڈانس پارٹی میں دیکھا گیا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں مفتی عبدالقوی کو روایتی لباس میں ایک ایسی پارٹی میں دکھایا گیا جہاں تیز موسیقی پر رقص جاری ہے۔
ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔
یاد رہے کہ مفتی عبدالقوی اس سے قبل بھی مختلف تنازعات کے باعث خبروں میں رہ چکے ہیں جن میں سوشل میڈیا شخصیت قندیل بلوچ کے ساتھ تنازع اور دیگر ویڈیوز شامل ہیں۔
ویڈیو کے بعد صارفین کی جانب سے طنزیہ اور تنقیدی تبصرے کیے جا رہے ہیں تاہم اس حوالے سے تاحال مفتی عبدالقوی کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔