زینڈےیا اور ٹام ہالینڈ نے منگنی کر لی


زینڈےیا اور ٹام ہالینڈ نے منگنی کر لی

امریکی اداکارہ زینڈےیا اور برطانوی اداکار ٹام ہالینڈ نے منگنی کر لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ اداکارہ زینڈےیا اور 28 سالہ ٹام ہالینڈ کے درمیان 2001 سے محبت کا رشتہ قائم ہے۔

ٹام ہالینڈ نے امریکا میں اداکارہ کے رشتے داروں کے گھر پر انہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ہونے والے ہالی ووڈ کے سب سے اہم ایوارڈز میں سے ایک گولڈن گلوب ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر اداکارہ زینڈےیا کو بائیں ہاتھ کی انگلی میں ہیرے کی انگوٹھی پہنے دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ زینڈےیا اور ٹام ہالینڈ کئی ہالی ووڈ فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کر چکے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles