معروف اداکار اور کامیڈین ماجد جہانگیر کو مداحوں سے بچھڑے 2 برس بیت گئے


معروف اداکار اور کامیڈین ماجد جہانگیر کو مداحوں سے بچھڑے 2 برس بیت گئے

معروف اداکار اور کامیڈین ماجد جہانگیر کو مداحوں سے بچھڑے 2 برس بیت گئے۔

معروف اداکار ماجد جہانگیر 1949 میں کراچی میں پیدا ہوئے، اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی پر معین اختر کے شو ’’سات رنگ‘‘سے کیا، 1979 میں پی ٹی وی کی مزاحیہ ڈرامہ سیریز ’’ ففٹی ففٹی‘‘ میں اداکاری کی، یہ ڈراما سیریز ملک بھر میں بے حد مقبول ہوئی۔

ماجد جہانگیر ففٹی ففٹی کی مرکزی کاسٹ میں رہے، 80 کی دہائی کے آخر میں ماجد جہانگیر امریکا چلے گئے جہاں وہ 23 برس مقیم رہے، وطن واپسی پر ماجد جہانگیر نے ایک بار پھر مختلف ٹی وی چینلز پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا، انہوں نے پی ٹی وی کے لیے 22 سال کام کیا اور 4 فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ماجد جہانگیر کو ’’ ففٹی ففٹی ‘‘ کامیڈی سیریز میں شاندار کارکردگی پر پرائیڈ آف پرفارمنس کے ساتھ حکومت پاکستان نے 2020 میں انہیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا تھا، چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ماجد جہانگیر 10 جنوری 2023 کو لاہور میں وفات پا گئے تھے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles