نبیل ظفر کی مزاحیہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نبیل ظفر کی یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہورہی ہے
پاکستان کے معروف اداکار نبیل ظفر کی ایک مزاحیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے جس میں انہوں نے خوبصورتی اور وقت کے بدلتے اثرات کو ہلکے پھلکے انداز میں پیش کیا ہے۔
اپنی پوسٹ میں نبیل ظفر نے مزاحیہ لہجہ اختیار کرتے ہوئے لکھا کہ کم از کم بیوٹی پارلر تو کھلا رہنے دیتے ظالمو“ اس کے ساتھ انہوں نے یہ جملہ بھی شامل کیا کہ ”کل تک جو حسین لگ رہی تھی، آج جمیل لگ رہی ہے“۔
ان کی اس مزاحیہ پیشکش کو صارفین نے مزاح اور حقیقت کے دلچسپ امتزاج کے طور پر سراہا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نبیل ظفر کی یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر مختلف دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے بھی کر رہے ہیں جبکہ متعدد افراد نے ان کے منفرد اندازِ بیان کو تخلیقی اور دلچسپ قرار دیا ہے۔