”ان شاء اللہ“ کہنے پر ہالی ووڈ اداکارہ کو قرآن کا تحفہ، ویڈیو وائرل
اداکارہ نے نہ صرف تحفے کو قبول کیا بلکہ مسکراتے ہوئے مداح کا شکریہ بھی ادا کیا
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھوے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں، جب ایک تقریب کے دوران ایک مداح نے انہیں قرآنِ مجید بطور تحفہ پیش کیا۔
تقریب کے موقع پر اداکارہ این ہیتھوے مداحوں کو آٹوگراف دے رہی تھیں کہ اسی دوران ایک مداح نے آگے بڑھ کر انہیں یہ مقدس کتاب پیش کی۔
مداح کا کہنا تھا کہ انہوں نے اداکارہ کو ایک انٹرویو میں ’ان شاء اللہ‘ کہتے سنا تھا، جس کے بعد انہوں نے یہ تحفہ دینے کا ارادہ کیا۔
This is the moment Anne Hathaway was given a Quran by a fan while attending the European premiere of The Devil Wears Prada 2 in London.
Footage of the actress went viral after she used the phrase ‘inshallah’ in a recent interview. pic.twitter.com/Qf4Ytxppen
— The National (@TheNationalNews) April 23, 2026
این ہیتھوے نے نہ صرف اس تحفے کو خوشگوار حیرت کے ساتھ قبول کیا بلکہ مسکراتے ہوئے مداح کا شکریہ بھی ادا کیا اور ان کے ساتھ تصویر بھی بنوائی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ہالی ووڈ اداکارہ کی ایک ویڈیو بھی خاصی مقبول ہوئی تھی جس میں انہوں نے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ’ان شاء اللہ‘ کا جملہ استعمال کیا۔
اس گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ انسان کو بڑھتی عمر سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ زندگی کے ہر مرحلے کی اپنی خوبصورتی ہوتی ہے اور وہ خود بھی’ان شاء اللہ‘ ایک طویل اور صحت مند زندگی کی خواہش رکھتی ہیں۔