
برطانیہ میں غیر ملکیوں کی آمد (نیٹ مائیگریشن) 1997 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی ہے جب کہ پناہ کی درخواستوں (اسائلم) میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
برطانوی دفتر برائے قومی شماریات ’او این ایس‘ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جون کے اختتام تک گزشتہ 12 ماہ کے دوران برطانیہ آنے اور جانے والے افراد کے درمیان فرق 77 ہزار رہا۔
او این ایس کے مطابق مارچ 2023 میں ریکارڈ 9 لاکھ 44 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد امیگریشن میں 92 فیصد کمی ہوئی ہے۔
وزیراعظم اینڈی برنہم نے ان اعداد و شمار کو امیگریشن نظام پر حکومتی کنٹرول کی بحالی قرار دیا ہے۔