مشہور گلوکار محمد رفیع کی 99 ویں سالگرہ

مشہور گلوکار محمد رفیع کے مداح آج ان کی 99 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

24 دسمبر 1924 کو امرتسر میں پیدا ہونیوالے محمد رفیع نے 1944 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

انہوں نے بالی ووڈ میں وہ مقام حاصل کیا جو شاید ہی کسی اور کے حصے میں آیا ہو۔

محمد رفیع نے اُردو کے علاوہ مراٹھی اور تیلگو فلموں کیلئے بھی آواز کا جادو جگایا۔

ان کے گائے گانے آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

محمد رفیع کو 6 بار فلم فیئر اور پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا، محمد رفیع کو انتقال کے 20 برس بعد سنگر آف ملینیم سے بھی نوازا گیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles