معروف بھارتی گلوکار شان کے گھر میں آگ لگ گئی


معروف بھارتی گلوکار شان کے گھر میں آگ لگ گئی

بھارت کے معروف گلوکار شان کے گھر میں آگ لگ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے باندرہ ویسٹ میں شان کی رہائشی عمارت فارچیون انکلیو کی 7 ویں منزل پر آگ بھڑک اٹھی، گلوکار شان اس عمارت کے 11 ویں فلور پر رہائش پذیر ہیں۔

آگ بھڑک اٹھنے کی وجوہات کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے تاہم وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔

Mumbai: Fire breaks out at building housing singer Shaan's apartment in  Bandra | Latest News India - Hindustan Times

آگ بھڑکنے کے فوری بعد فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا تاہم اس دوران 80 سالہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ریسکیو کرتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد گلوکار شان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں مجھ سمیت اہلِ خانہ بھی محفوظ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ 7 ویں منزل پر لگی لیکن ہم نے 15 ویں منزل پر جاکر خود کو محفوظ کیا اور پھر ریسکیو کیے جانے کا انتظار کرتے رہے، میں اور اہلخانہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles