معروف بھارتی فلمساز شیام بینیگل چل بسے

بھارت کے معروف فلمساز شیام بینیگل 90 سال کی عمر میں چل بسے۔

رپورٹس کے مطابق وہ گردوں کے مسائل سے دوچار تھے اور ممبئی کے واک ہارٹ اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

 ان کی وفات کی خبر ان کی بیٹی پیا بینیگل نے تصدیق کی۔

شیام بینیگل کی پانچ دہائیوں پر محیط شاندار فلمی کیریئر میں انہوں نے کئی مشہور اور تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلمیں بنائیں، جن میں انکُر، منتھن، زبیدہ، بھومیکا اور سرداری بیگم شامل ہیں۔

ان کی فلمیں زیادہ تر سماجی انصاف، خواتین کے حقوق اور دیہی ترقی جیسے موضوعات پر مبنی ہوتی تھیں۔

انہیں ہندوستانی پیریلل سنیما کا علمبردار سمجھا جاتا ہے۔

ان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں 18 نیشنل فلم ایوارڈز، 1976 میں پدم شری اور 1991 میں پدم بھوشن جیسے اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا۔

شیام بینیگل نے حال ہی میں 14 دسمبر کو اپنی 90 ویں سالگرہ منائی تھی، جس میں دوستوں، مشہور اداکاروں اور فلم سازوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles