اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

اسرائیل کے وزیر دفاع نے بروز پیر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رواں سال تہران میں حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کو قتل کرنے کا ذمہ دار اسرائیل تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع کاٹز نے وزارت دفاع کے اہلکاروں کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہا کہ اسرائیل یمن کے حوثی باغی رہنماؤں کو بھی جلد اپنا ہدف بنائے گا۔

اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز نے یمن میں حوثی تنظیم کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں اسی طرح شکست دیں گے جس طرح انہوں نے حماس اور حزب اللہ دشمن گروپوں کو شکست دی تھی۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ایران کے دفاعی نظام کو اندھا کردیا ہے، ان کی پیداوار کو نقصان پہنچایا اور شام کی اسد حکومت کو گرادیا۔ کاٹز نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل ہر اس شخص کو سخت سزا دے گا جو انہیں نقصان پہنچائے گا۔

اسرائیل فوج کا حماس کے سینئر رہنما محمد احمد البیک کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل یمن میں حوثی باغی گروپ کی اہم تنصیبات اور رہنماؤں کو خاص طور پر حدیدہ اور صنعاء میں نشانہ بنائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل وہی اقدامات کرے گا جو اس نے گزشتہ رہنماؤں کے خلاف کیے تھے جن میں ہنیہ، سنوار اور نصراللہ جیسی شخصیات شامل ہیں، جنہیں تہران، غزہ اور لبنان میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

اسرائیل عمر قید کی سزا پانے والے تقریباً 200 فلسطینیوں کو رہا کرنے پر رضامند

کاٹز کے تبصرے وزارت دفاع کے اہلکاروں کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران سامنے آئے، جس میں حوثی باغیوں کے خطرات سے اپنے دفاع کے لیے اسرائیل کے عزم پر زور دیا گیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles