دیوالی کے پٹاخوں سے آلودہ بھارتی ہواؤں نے لاہور کی فضا زہریلی کردی


بھارت میں دیوالی پر آتش بازی سے پیدا ہونے والی آلودہ ہوائیں سرحد پار کرکے لاہور پہنچ گئیں، جس سے شہر کی فضا آلودہ ہو گئی۔
منگل کو لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا، تاہم شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس کم ہو کر 289 ریکارڈ کیا گیا۔
سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہواؤں کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کینال روڈ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ رہا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 639 ریکارڈ کیا گیا۔

برکی روڈ پر 370، علامہ اقبال ٹاؤن میں 342، گلبرگ میں 324، بیدیاں میں 318 اور لوئر مال پر 303 انڈیکس ریکارڈ ہوا۔
اسی طرح ماڈل ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 289 جبکہ ڈیفنس میں 255 رہا۔
فضائی آلودگی اور اسموگ پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت نے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق زیادہ آلودگی والے علاقوں میں اسموگ گنز کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے، جبکہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles