فیصل آباد: تھانے میں خاتون نے ملزم کو تھپڑ رسید کر دیے، مریم نواز نے ویڈیو شیئر کر دی


فیصل آباد میں خاتون پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جسے تھانے میں ہتھکڑی لگی حالت میں متاثرہ خاتون نے تھپڑ مارے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون کے ہاتھوں ملزم کی پٹائی کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ایکس‘ پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے بس خاتون پر ہاتھ اٹھانے والے کو اسی ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ جو شخص روزی کمانے کے لیے روزانہ گھر سے نکلنے والی بے بس خاتون پر ہاتھ اٹھانے کی جرات کرے، اسے اسی ذلت کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو بھی یہ حق اور موقع ملنا چاہیے کہ وہ اسے تھپڑ مار سکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوئی شخص، خواہ کتنا ہی دولت مند، بااثر یا طاقت ور کیوں نہ ہو، کسی عام شہری کو خوف زدہ کرنے، اس کا استحصال کرنے یا اسے نقصان پہنچانے کے بعد سزا سے نہیں بچ سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کمزور شہریوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہوگی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
مریم نواز کے مطابق کمزور شہریوں پر ظلم کرکے بچ نکلنے کا دور ختم ہوچکا ہے، ریاست طاقت کا غلط استعمال کرنے والوں کو بھرپور جواب دے گی اور شہریوں کا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles