ٹک ٹاکر ’’مسٹر پتلو‘‘ کو گرفتار کر لیا گیا
مسٹر پتلو پر مہندی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کے بہنوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا
سیالکوٹ: صدر ڈسکہ پولیس نے ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو گرفتار کر لیا ہے۔
مسٹر پتلو پر مہندی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان ریحان کے بہنوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی جانب سے مدعی اور اہلخانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔
مدعی مقدمے کی درخواست پر دو نامزد ملزمان انصر جٹ المعروف مسٹر پتلو اور اس کا بھائی کاشف بشیر نامزد ہیں جبکہ مسسٹر پتلو پر پہلے ہی دفعات 149، 148، 109، 188، 440، 431 اور 322 سمیت دیگر دفعات میں مقدمے پر عبوری ضمانت پر ہیں۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ قتل کے مقدمے کی پیروی سے روکنے کے لیے مبینہ طور پر دباؤ اور دھمکیاں دی گئی تاہم پولیس نے درخواست گزار کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔