امریکا کی جانب سے دی گئی تجاویز کا جواب آئندہ چند دنوں میں دیں گے: عباس عراقچی

ایران نے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تجویز پر آئندہ چند روز میں جواب دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ثالثوں کے ذریعے رابطے اور بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران کی نیم سرکاری ایجنسی ’تسنیم نیوز‘ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران امریکا کی تجویز کا آئندہ چند روز میں جواب دے گا، جب کہ دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔

’تسنیم نیوز‘ کے مطابق جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکراتی عمل بدستور جاری ہے اور ثالثوں کے ذریعے دونوں جانب سے پیغامات کا تبادلہ ہورہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران نے اپنی تجویز ’سات روزہ منصوبے‘ کے عنوان سے پیش کی تھی اور امریکی مؤقف بھی موصول ہوگیا ہے۔

عباس عراقچی کے مطابق ایران اس وقت امریکی مؤقف کا جائزہ لے رہا ہے اور امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں تہران کی جانب سے جواب پیش کردیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات کا عمل جاری ہے اور ثالثوں کے ذریعے رابطوں کا سلسلہ برقرار ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles