فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے کی کمی

ملک بھر میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3 ہزار روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 572 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 161 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

واضح رہے کہ کہ گزشتہ روز 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 4 ہزار 300روپے اضافے سے 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گیا تھا جبکہ 10 گرام کی قیمت میں 3 ہزار 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے ہوگئی تھی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles