پاکستان میں سونا پھر ہزاروں روپے سستا، فی تولہ اب کتنے میں ملے گا؟

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4300 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے ہو گیا۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 3687 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 138 ڈالر پر آگیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles