مخصوص نشستوں پر حلف برداری: خیبرپختونخوا حکومت کی راہ فرار اختیار کرنے کی حکمت عملی سامنے آگئی


خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مخصوص نشستوں پر نو منتخب اراکین کی آج ہونے والی حلف برداری روکنے کی حکمت عملی سامنے آ گئی ہے۔ اہم حکومتی ذرائع نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حلف اٹھانے والے ارکان کو روکنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ سیاسی دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ کے ناراض امیدواروں کو راضی کرنے میں ناکامی پر پارٹی نے متبادل منصوبہ، یعنی ”پلان بی“ تیار کرلیا ہے۔
اس پلان کے تحت حلف برداری اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے دینے کی کوشش کی جائے گی، تاکہ اجلاس کو مؤخر کیا جا سکے۔ اگر اجلاس ملتوی ہوا تو مخصوص نشستوں پر نو منتخب اراکین اسمبلی کا حلف اٹھانا ممکن نہیں رہے گا۔
خیبر پختونخوا میں اپوزیشن اتحاد نے بھی آستینیں چڑھالیں، گورنر ہاؤس میں اہم مشاورتی بیٹھک
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹیوں سے بھی رابطے جاری ہیں تاکہ اس حکمت عملی کو کامیاب بنایا جا سکے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles