ساحلِ سمندر سے سجل علی کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ساحلِ سمندر سے سجل علی کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

سجل علی کے نئے سمر لک نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی ساحلِ سمندر سے شیئر کی گئی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گرمیوں کی تعطیلات کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن میں وہ رنگ برنگی سلیولیس میکسی ڈریس میں ساحلِ سمندر پر چہل قدمی کرتی اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دیں۔

سجل علی نے اپنے سمر لک کو سادہ جیولری، سن گلاسز اور دیگر لوازمات کے ساتھ مکمل کیا جبکہ کھلے بالوں نے ان کی شخصیت کو مزید نکھار دیا۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ مختلف انداز میں ساحل پر وقت گزارتی، سمندر کے کنارے چہل قدمی کرتی اور یادگار لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کراتی نظر آئیں۔

تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ متعدد صارفین نے سجل علی کے انداز، اسٹائل اور خوبصورتی کی تعریف کی جبکہ بعض صارفین نے ان کے لباس اور انداز پر تنقیدی تبصرے بھی کیے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles