بلاول بھٹو زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا کی اسلام آباد میں ملاقات


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صدر پی پی پی خیبرپختونخوا محمد علی شاہ باچہ اور جنرل سیکریٹری شازی خان نے بھی ملاقات کی۔
پختونخوا کی بگڑی صورتحال پر بلاول متحرک، گورنرکے پی طلب
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی عہدیداران نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال مخدوش ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کو محمد علی شاہ باچہ اور شازی خان نے خیبرپختونخوا کے وفاقی حکومت کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔
پی پی چیئرمین کو گورنر خیبرپختونخوا نے کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں گرینڈ جرگے سے قیام امن کے حوالے سے ملاقات سے متعلق بریفنگ دی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے پی پی چیئرمین کو بریفنگ میں بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے ہمراہ کرم میں قیام امن کے حوالے سے گرینڈ جرگے سے ملاقات کی ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گورنر خیبرپختونخوا نے دہشت گردی اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کے حوالے سے 5 دسمبر کو پشاور میں اے پی سی سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles