عمران خان سے ملاقات خوش آئند ہے، سیاسی ڈیڈ لاک ختم ہونا چاہیے: پرویز الٰہی


پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی نے بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی حالیہ ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی بدلتی صورتِ حال کا تقاضا ہے کہ ملک میں بھی سیاسی ڈیڈ لاک ختم کیا جائے۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور انہیں بانی پی ٹی آئی سے اپنی حالیہ ملاقات کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی حالیہ ملاقات ایک اچھا اور خوش آئند اقدام ہے۔
انھوں نے کہا کہ خطے میں جس تیزی سے حالات تبدیل ہو رہے ہیں، تقاضا ہے کہ ملک کے اندر بھی سیاسی تعطل ختم ہو، کیونکہ موجودہ صورتِ حال کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔ سردار لطیف کھوسہ ایک انتہائی تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاست دان ہیں، ان کی سیاسی بصیرت پارٹی کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آئندہ کے لائحہ عمل اور حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles