صدر آصف زرداری کی ماڈل ٹاؤن آمد، وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات


صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتِ حال سمیت اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ آمد پر صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنے اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے ملک میں معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو اپنے دورۂ ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 31) میں شرکت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles