
امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ رن وے پر کھڑے دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا جس کے بعد ائیرپورٹ انتظامیہ حرکت میں آگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے اسکاٹسڈیل ایئر پورٹ پر ایک چھوٹا طیارہ رن وے سے پھسل کر دوسرے طیارے سے جا ٹکرایا، حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا، جس کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر کو پیش آیا، حادثے کی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ دوران پرواز گرکر تباہ
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے کے بعد ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت کچھ وقت کے لیے روک دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اس سے قبل واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 67 افراد ہلاک ہوئے تھے۔