مادھوری ڈکشٹ کی نئی گاڑی کی قیمت نے مداحوں کو حیران کردیا


مادھوری ڈکشٹ کی نئی گاڑی کی قیمت نے مداحوں کو حیران کردیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی نئی گاڑی کی قیمت نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں نئی چمکتی دمکتی فراری گاڑی میں اپنے شوہر کے ہمراہ گھر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گاڑی صرف 14 رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 6 کروڑ بھارتی روپے سے زائد ہے۔

یاد رہے کہ اس کے علاوہ 57 سالہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے پاس دیگر بھی کئی مہنگی اور قیمتی گاڑیاں موجود ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles