علی ظفر شوبز کیوں چھوڑنا چاہ رہے ہیں؟
حال ہی میں علی ظفر نے ساتھی گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف 8 سالہ قانونی جنگ جیتی ہے
عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے یہ انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری میں سیاسی ماحول دیکھ کر کئی بار شوبزچھوڑنے کا ارادہ کیا۔
علی ظفر کو حل ہی میں ایک نجی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے کھل کت اپنی رائے کا اظہار کیا۔
علی ظفر نے شوبز کو مکمل طور پر خیرباد کہنے سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے کیریئر سے محبت کرتا ہوں اور مجھے پاکستان سے بے پناہ محبت اور عزت ملی ہے لیکن دل سے محض ایک فنکار ہوں ایک معصوم خواہش کے ساتھ شوبز میں آیا تھا کہ صرف فن تخلیق کروں۔
یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کا نیا نعتیہ کلام ’’سوہنا نبی‘‘ جاری
انہوں نے کہا کہ میری واحد خواہش یہی تھی کہ تخلیقی کام جاری رکھو، لیکن جب اس شعبے میں سیاست شامل ہو جاتی ہے اور انسان کو متاثر کرتی ہے تو وہ انسان کو بدل کر کچھ اور بنا دیتی ہے اسی مرحلے پر میں نے سوچا کہ شاید سب کچھ چھوڑ دینا ہی بہتر ہو۔
گلوکار و اداکار نے یہ بھی کہا کہ مشکل وقت میں میرے اہلِ خانہ کی حمایت ہی وہ عنصر تھا جس نے مجھے ہر آزمائش سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں علی ظفر نے ساتھی گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف 8 سالہ قانونی جنگ جیتی ہے ان تنازعات کے باعث ابتدائی طور پر ان کے کیریئر کو نقصان پہنچا تاہم وہ اپنی پیشہ ورانہ کامیابی کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔