یمنیٰ زیدی بھی رونالڈو کی مداح نکلیں؛ تصاویر وائرل

یمنیٰ زیدی بھی رونالڈو کی مداح نکلیں؛ تصاویر وائرل

ورلڈ کپ میں یمنیٰ زیدی نے رونالڈو کو سپورٹ کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فیفا ورلڈ کپ کے دوران پرتگال اور اسپین کے درمیان کھیلا گیا اہم میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا اور پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

ڈرامہ “قرضِ جاں” کے بعد اسکرین سے دور رہنے والی یمنیٰ زیدی ان دنوں امریکا میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر میچ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فٹبال کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں اور ان کا علم صرف “10 فیصد” ہے تاہم اسٹیڈیم کا ماحول، شائقین کا جوش و خروش اور میچ کا تجربہ انہیں بےحد پسند آیا۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹس میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے ان کی پسندیدگی بھی نمایاں نظر آئی۔

رپورٹس کے مطابق پرتگال اور اسپین کے درمیان کھیلا گیا یہ مقابلہ کرسٹیانو رونالڈو کے ورلڈ کپ کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles