علی کاظمی کا والد کی 82ویں سالگرہ پر دل چھو لینے والا پیغام؛ تصاویر وائرل
علی کاظمی نے والد راحت کاظمی کی سالگرہ پر یادگار تصاویر شیئر کردیں
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار علی کاظمی نے اپنے والد اور سینئر اداکار راحت کاظمی کی 82 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراجِ محبت پیش کیا۔
علی کاظمی نے فیس بک پر والد کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “سالگرہ مبارک ہو ابا، اس عظیم انسان کو جس نے مجھے زندگی کی ہر اہم بات سکھائی۔ آپ سے ہمیشہ محبت رہے گی۔”
انہوں نے اپنے پیغام میں انگریز ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر کے مشہور ڈرامے “ہملیٹ” کا معروف اقتباس بھی والد کے نام کیا جس کا مفہوم ہے کہ “اے ہوریشیو! آسمان اور زمین میں ایسی بہت سی چیزیں موجود ہیں جن کا احاطہ تمہارا فلسفہ نہیں کر سکتا۔”
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی علی کاظمی نے راحت کاظمی کی 81ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا تھا۔
راحت کاظمی پاکستان کے نامور ٹیلی وژن اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار تھے جنہوں نے اپنی منفرد اداکاری سے شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
راحت کاظمی اور سائرہ کاظمی کی جوڑی کو شہرۂ آفاق ڈرامہ “تیسرا کنارہ” سے غیر معمولی مقبولیت ملی جبکہ ان کے دونوں بچے، علی کاظمی اور ندا کاظمی بھی اپنی عملی زندگی میں مصروف ہیں۔