بلوچستان: فتنہ الہندوستان کے خلاف خلاف آپریشن،19خوارجی ہلاک،11جوان شہید


بلوچستان میں این-25 شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی ہوگئے۔ کارروائی کے دوران وطن کے دفاع میں لڑتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 11 بہادر سپوت شہید ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن جھاو کراس اور کرارو کے درمیان کیا گیا، جہاں دہشتگرد شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے مسافروں اور مقامی شہریوں سے بھتہ وصول کرنے میں مصروف تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 19 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جس میں وطن کے دفاع کے لیے لڑتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 11 بہادر اہلکار شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے۔
علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور فرار ہونے والے عناصر کی تلاش بھی کر رہی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles