کنسرٹ میں عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کا ہاتھ تھام لیا، ویڈیو وائرل
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ستارے نہایت دوستانہ اور خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر درمیان قربتیں بڑھنے لگی اور دونوں ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
امریکا میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران ہانیہ عامر بھی موجود تھیں، جہاں انہیں مداحوں نے ہجوم میں پہچان لیا۔ اسی دوران اسٹیج پر ایک ایسا لمحہ سامنے آیا جب عاصم اظہر نے ہانیہ کا ہاتھ تھاما، اور یہی منظر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ستارے نہایت دوستانہ اور خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں جبکہ کنسرٹ میں موجود شائقین بھی اس لمحے پر پرجوش دکھائی دیتے ہیں کچھ کلپس میں مداحوں کی جانب سے “ہانیہ، ہانیہ” کے نعرے بھی سنائی دیتے ہیں، جس پر عاصم مسکراتے ہوئے ردعمل دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر کی شادی کا اشارہ؟ وائرل ویڈیو نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا
دونوں فنکاروں نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہےجبکہ ہانیہ عامر نے سرخ ماسک کے ذریعے اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے جہاں کئی مداح اس جوڑی کو پسند کرتے ہوئے ان کی شادی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں، وہیں کچھ صارفین نے اس لمحے کو غیر مناسب قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے دنوں فنکاروں کے درمیان تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اور دونوں مختلف تقریبات میں ایک ساتھ شرکت کرتی دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی ممکنہ شادی سے متعلق چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں۔