گوہر رشید کی نکاح خواں کی موجودگی میں کاغذات پر دستخط کرنے کی ویڈیو وائرل


گوہر رشید کی نکاح خواں کی موجودگی میں کاغذات پر دستخط کرنے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید کی نکاح خواں کی موجودگی میں کاغذات پر دستخط کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں نکاح خواں کے ساتھ بیٹھ کر کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں وائرل ہوئی ہے جب کہ اداکار اور کبریٰ خان کی شادی کی افواہیں گرم ہیں۔

ویڈیو میں حمزہ علی عباسی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو کہ گوہر رشید کو دستخط کرنے کی ہدایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

 

 

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ گوہر رشید اپنے نکاح نامے پر دستخط کر رہے ہیں جبکہ کچھ نے لکھا کہ پرانی ویڈیو ہے، اداکار کسی اور کے نکاح نامے پر بطور گواہ دستخط کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود گوہر رشید نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles