معروف اداکارہ مہوش حیات نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں
پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لی ہیں۔
معروف اداکارہ مہوش حیات 6 جنوری 1983 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، اداکارہ نے ماڈلنگ سے فنی کیریئر کا آغاز کیا، 2010 میں انہوں نے ڈرامہ سیریل ماں جلی کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
ٹی وی اداکارہ رخسار حیات کے گھر پیدا ہونے والی مہوش حیات نے نہ صرف ڈرامہ بلکہ فلموں میں بھی خوب نام کمایا، اس کے علاوہ وہ گلوکاری کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی کرچکی ہیں۔
مہوش حیات نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے، ٹی وی سیریز مس مارول میں عائشہ کا کردار ادا کیا، حکومت پاکستان کی جانب سے 2019 میں مہوش حیات کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔