والدین نے تعلیم کے حوالے سے کبھی مجھ پر دباؤ نہیں ڈالا، جنید خان


والدین نے تعلیم کے حوالے سے کبھی مجھ پر دباؤ نہیں ڈالا، جنید خان

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے کہا ہے کہ والدین نے تعلیم کے حوالے سے کبھی مجھ پر دباؤ نہیں ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اُبھرتے ہوئے اداکار جنید خان نے بتایا کہ جب میں 6 سال کا تھا تب انکشاف ہوا کہ مجھے ڈسلیکسیا کا مرض ہے۔

ڈسلیکسیا ایک عارضہ ہے، اس مرض کا شکار بچے کو پڑھنے اور سمجھنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسلیکسیا کا والد عامر خان اور ان کے خاندان سے بھی تعلق رہا ہے، جب میں 6 سال کا تھا تب انکشاف ہوا کہ مجھے ڈسلیکسیا کا مرض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اِس مرض نے اُس وقت توجہ حاصل کر لی جب 2007 میں ریلیز ہونے والی مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم تارے زمین پر شائقن نے ملاحظہ کی۔

جنید خان نے کہا کہ اُس فلم کے اسکرپٹ کی وجہ سے میرے والدین کو میری دماغی کیفیت سمجھنے میں کافی مدد ملی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میرے والدین نے جب فلم ’تارے زمین پر‘ کا اسکرپٹ پڑھا تو ان کو یہ اندازہ ہوا کہ میں ایسی ہی کیفیات سے گزر رہا ہوں، جس کے بعد وہ مجھے ایک اسپیشلسٹ کے پاس لے کر گئے جہاں یہ انکشاف ہوا کہ مجھے واقع ڈسلیکسیا کا مرض ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مرض کے انکشاف کے بعد میرے والدین نے تعلیم کے حوالے سے کبھی مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles