شوہر کو دوسری شادی کی اجازت خود دی تھی، سلمیٰ ظفر
پاکستان کی معروف اداکارہ سلمیٰ ظفر کا کہنا ہے کہ وہر کو دوسری شادی کی اجازت خود دی تھی۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ سلمیٰ ظفر نے ایک نجی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ میری شادی 18 سال سے بھی پہلے ہوگئی تھی، انٹر کے امتحان کا نتیجہ حتیٰ کہ شناختی کارڈ بھی شادی کے بعد بنوایا، میرے شوہر اور مجھ میں 5 سال کا فرق ہے، 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، درحقیقت ساس نے گھر کو لے کر چلنا سکھایا، آج جو کچھ بھی ہوں ساس کی وجہ سے ہوں۔
سلمیٰ ظفر نے کہا کہ جب شوہر عاصم کی دوستیوں کے قصے مجھ تک پہنچے تو شروع کے 3 ماہ بہت مشکل گزرے، بھوک پیاس ختم ہو گئی لیکن اس کے بعد سسر سے گفتگو کی اور شوہر کی دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے عاصم سے کہا آپ کو دوستیوں کے بجائے نکاح کر لینا چاہیے، شوہر کی شادی کیلئے بچوں کو بھی میں نے خود منایا، عاصم کے ایک حادثے کے بعد میں نے بچوں سے کہا کہ اگر وہ اپنے والد کو قبر کے بجائے اپنے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں تو ان کی شادی کیلئے راضی ہو جائیں، جس کے بعد بیٹے نے مجھے کہا کہ اگر میں عاصم کی شادی کے بعد نہ روؤں تو وہ راضی ہے جس کے بعد شوہر کی دوسری شادی ہو گئی۔
معروف اداکارہ سلمیٰ ظفر نے کہا کہ سوتیلے بیٹے کو بھی اپنا بیٹا سمجھ کر پیار دیا، آج میری 3 نہیں 4 اولادیں ہیں، بچوں میں بھی سگے بہن بھائیوں جیسی محبت ہے۔