ماورا حسین کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں

ماورا حسین کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں

اداکارہ ماورا حسین نے شوہر امیر گیلانی کے ساتھ سادگی سے سالگرہ منائی

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی سالگرہ شوہر امیر گیلانی کے ہمراہ سادگی سے منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

سالگرہ کے موقع پر ماورا حسین ہلکے بے بی پنک رنگ کے فراک میں نظر آئیں جبکہ ان کے شوہر امیر گیلانی نے نیلے رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی۔

تصاویر میں اداکارہ مختلف برتھ ڈے پروپس کے ساتھ خوشگوار انداز میں پوز دیتی دکھائی دیں۔

تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے ماورا حسین کو سالگرہ کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

مایا علی اور درِفشاں سلیم سمیت دیگر ساتھی اداکاروں نے بھی جوڑے کے لیے محبت، دعاؤں اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات شیئر کیے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles