راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر وائرل

راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر وائرل

تصویر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے

معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے صاحبزادے شہزمان علی خان ان دنوں دبئی میں موجود ہیں، جہاں سے وہ اپنے سفر اور مصروفیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

شہزمان علی خان نے اپنے حالیہ دبئی ٹرپ کی مختلف تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کیں جن میں ہوٹل، لگژری ٹریول اور دیگر یادگار لمحات کی جھلکیاں شامل ہیں۔

ان کی جانب سے شیئر کیے گئے فوٹو ڈمپ میں بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے کے ساتھ ایک تصویر بھی شامل ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ حاصل کی۔

تصویر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ بعض صارفین نے شہزمان کو دلچسپ انداز میں مشورے بھی دیے جبکہ کچھ نے انہیں لڑکیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔

شہزمان علی خان کی پوسٹ پر آنے والے تبصروں نے سوشل میڈیا پر صارفین کی دلچسپی مزید بڑھا دی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles