شان بیگ سے شادی کے بعد روما مائیکل کی تقریب کی ویڈیو وائرل

شان بیگ سے شادی کے بعد روما مائیکل کی تقریب کی ویڈیو وائرل

شان بیگ اور روما مائیکل رواں سال جولائی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے

سپر ماڈل و اداکارہ روما مائیکل نے اداکار شان بیگ کے ساتھ شادی کے بعد تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

انسٹاگرام پر روما مائیکل نے شادی کی تقریب کی جھلکیاں جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’اس تاریخ کو محفوظ کرلیں، ہماری ہمیشہ ساتھ رہنے کی شروعات۔‘‘

روما کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر اداکارہ لائبہ خان، حرا خان، منسا ملک اور ژالے سرحدی سمیت دیگر شوبز شخصیات نے پسندیدگی کا اظہار کیا اور دل کی ایموجیز بھی شیئر کیں۔

یاد رہے کہ شان بیگ اور روما مائیکل رواں سال جولائی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ شادی کے بعد شان بیگ نے روما کے ساتھ ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس پر انہوں نے ’وائف‘ لکھا اور دل کی ایموجی بنائی تھی۔

روما مائیکل نے بھی شان بیگ کی یہ پوسٹ اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی تاہم دونوں کی شادی پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles