عمر کم، ذہنی پختگی میں کمی؛ ربیکا 22ویں پری برتھ ڈے پر پیٹرول پمپ پہنچ گئیں

عمر کم، ذہنی پختگی میں کمی؛ ربیکا 22ویں پری برتھ ڈے پر پیٹرول پمپ پہنچ گئیں

سالگرہ سے پہلے ربیکا خان کا انوکھا فوٹو شوٹ توجہ کا مرکز بن گیا

پاکستانی ٹک ٹاکر ربیکا خان نے اپنی سالگرہ سے قبل منفرد انداز میں پری برتھ ڈے سیلیبریشن کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ربیکا خان نے اپنی پری برتھ ڈے تقریب کے لیے کسی روایتی اسٹوڈیو یا مہنگے اور پُرتعیش مقام کے بجائے پیٹرول پمپ کا انتخاب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سالگرہ کے دن ان کی عمر 22 سال ہوجائے گی جس سے قبل انہوں نے خصوصی فوٹو شوٹ کروایا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر کے ساتھ ٹک ٹاکر نے ’برتھ ڈے کاؤنٹ ڈاؤن‘ کا پیغام بھی درج کیا۔ تصاویر میں ربیکا خان سبز لباس میں پیٹرول پمپ پر مختلف انداز میں پوز دیتی نظر آئیں۔

تصاویر میں ربیکا خان کبھی فیول پمپ کے قریب کھڑی دکھائی دیں تو کبھی ڈسپنسر ہاتھ میں تھامے فوٹو شوٹ کرواتی نظر آئیں۔ گلیمرس میک اپ اور جیولری کے ساتھ ان کے منفرد انداز نے عام سے پیٹرول پمپ کو بھی فیشن فوٹو شوٹ کے لیے خاص بنا دیا۔

ربیکا خان کے اس منفرد پری برتھ ڈے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles