دانش تیمور کے جذباتی سین نے ناظرین کو ہسنے پر مجبور کردیا، کلپ وائرل

دانش تیمور کے جذباتی سین نے ناظرین کو ہسنے پر مجبور کردیا، کلپ وائرل

دانش تیمو کی جذباتی اداکاری پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تنصرے کیے

پاکستان کے معروف اداکار دانش تیمور نئے ڈرامے کے ایک جذباتی منظر میں اداکاری کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے جہاں بعض صارفین نے ان کے اندازِ اداکاری پر تنقید کی جبکہ کچھ نے اسے غیر فطری قرار دیا۔

ڈرامے کی حالیہ قسط میں دانش تیمور کے کردار شاہ داؤد کو اپنے والد دستور علی خان کی وفات کی خبر ملتی ہے۔ منظر میں وہ والد کی موت کی خبر سن کر شدید صدمے اور غم کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

تاہم بعض ناظرین کے مطابق یہ منظر ان پر متوقع جذباتی اثر نہیں ڈال سکا۔ سوشل میڈیا صارفین نے دانش تیمور کی اداکاری پر مختلف تبصرے کرتے ہوئے اسے ضرورت سے زیادہ پُرجوش اور غیر فطری قرار دیا۔

ایک صارف نے کہا کہ وہ دانش تیمور کے مداح ہیں تاہم جذباتی مناظر میں ان کی اداکاری انہیں زیادہ متاثر نہیں کرتی۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ سنجیدہ منظر ہونے کے باوجود انہیں ہنسی آگئی۔

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ڈرامے میں دانش تیمور کے چہرے کے تاثرات اور ظاہری انداز پر بھی گفتگو کی۔

بعض صارفین نے قیاس کیا کہ اداکار نے ممکنہ طور پر بوٹوکس ٹریٹمنٹ کروایا ہے تاہم اس حوالے سے دانش تیمور کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

ڈرامے کی مذکورہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دانش تیمور کی اداکاری اور ان کے کردار کے انداز پر صارفین کی جانب سے مختلف آرا کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles