والدین کے لیے رجب بٹ کا بڑا سرپرائز؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

والدین کے لیے رجب بٹ کا بڑا سرپرائز؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

رجب بٹ نے والدین کی خوشی کے لیے قیمتی گاڑی خرید لی

معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے والدین کو نئی گاڑی تحفے میں دے کر ایک بڑا سرپرائز دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں 5 ہزار روپے کے نوٹوں کی بڑی رقم گنتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں رجب بٹ اپنے والدین کو نئی گاڑی تحفے میں پیش کرتے دکھائی دیتے ہیں جس پر ان کے والدین خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ بعض صارفین نے والدین کے لیے قیمتی تحفہ خریدنے پر رجب بٹ کو سراہا جبکہ کچھ صارفین نے ان کی اہلیہ اور بیٹے کا حوالہ دیتے ہوئے مختلف تبصرے بھی کیے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles