ریمپ واک کے دوران متھیرا اور صاحبہ کا توازن بگڑ گیا؛ ویڈیوز وائرل

ریمپ واک کے دوران متھیرا اور صاحبہ کا توازن بگڑ گیا؛ ویڈیوز وائرل

متھیرا اور صاحبہ کی ریمپ واک سے زیادہ لڑکھڑانے کی ویڈیوز وائرل ہوگئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات متھیرا اور صاحبہ کی ایک فیشن شو کے دوران ریمپ واک کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں تاہم صارفین کی توجہ ان کی واک سے زیادہ ریمپ پر پیش آنے والے واقعات نے حاصل کی۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متھیرا، صاحبہ اور دیگر شرکاء ریمپ واک کے دوران کئی مقامات پر لڑکھڑا گئے جبکہ بعض افراد گرنے سے بال بال بچ گئے۔

ان ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے فیشن شو کے ریمپ کے معیار پر سوالات اٹھا دیے۔

 متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ ریمپ غیر ہموار اور مناسب انداز میں تیار نہیں کیا گیا تھا جس کے باعث شرکاء کو واک کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بعض صارفین نے رائے دی کہ ریمپ واک کے لیے پیشہ ورانہ تربیت بھی ضروری ہوتی ہے جبکہ دیگر نے منتظمین کو ریمپ کی جانچ اور حفاظتی انتظامات میں غفلت برتنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles