سعدیہ امام کے ’’آئی بروز لفٹڈ لُک‘‘ پر سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار

سعدیہ امام کے ’’آئی بروز لفٹڈ لُک‘‘ پر سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار

آئی بروز لُک پر سعدیہ امام کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان سعدیہ امام اپنے حالیہ اندازِ نظر آنے کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں جہاں ان کے نئے آئی بروز لُک پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں سعدیہ امام نے ایک ٹی وی پروگرام میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جہاں ان کے چہرے اور بالخصوص آئی بروز کے انداز نے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔

پروگرام کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ان کے نئے لُک پر مختلف تبصرے کیے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا خیال تھا کہ اداکارہ نے ممکنہ طور پر کوئی بیوٹی فلٹر استعمال کیا ہے جبکہ بعض نے اندازہ لگایا کہ ان کے آئی بروز لفٹ یا دیگر کاسمیٹک طریقۂ کار کا نتیجہ توقع کے مطابق نہیں رہا تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

سوشل میڈیا پر جہاں بعض صارفین نے سعدیہ امام کے چہرے کے تاثرات اور آئی بروز کے انداز پر تنقید کی وہیں کچھ مداحوں نے ان کی شخصیت اور کیریئر کو سراہتے ہوئے غیر ضروری تنقید سے گریز کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles