محمد احمد کے تذلیل کے انکشاف پر فیصل قریشی کا ردعمل وائرل

محمد احمد کے تذلیل کے انکشاف پر فیصل قریشی کا ردعمل وائرل

سینئر اداکار محمد احمد کے دعوؤں پر فیصل قریشی بھی میدان میں آگئے

پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے سینئر اداکار محمد احمد کے اپنی تذلیل سے متعلق ایک پوڈکاسٹ میں کیے گئے انکشافات پر ردعمل دیتے ہوئے ان سے متعلقہ اداکار کا نام سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فیصل قریشی نے محمد احمد کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “نام بتائیں سر محمد احمد صاحب، میں جانوں اور پھر وہ۔” ان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔

محمد احمد نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بتایا تھا کہ شوبز انڈسٹری کے ایک معروف نوجوان اداکار نے شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کیا۔ نجی محفلوں اور شوٹنگ سیٹس پر فنکاروں کی اصل شخصیت سامنے آتی ہے اور انہیں بھی کئی مرتبہ ایسے تجربات کا سامنا کرنا پڑا۔

سینئر اداکار نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ اداکار جو ان سے عمر میں تقریباً 40 سال چھوٹا ہے، شوٹنگ کے دوران اکثر ان پر طنزیہ جملے کستا اور دیگر افراد کے سامنے مذاق اڑاتا تھا۔

محمد احمد نے بتایا تھا کہ ایک موقع پر اس اداکار نے ان کے چمڑے کے بیگ پر بھی طنز کیا جبکہ ایک اور موقع پر شوٹنگ کے دوران یہ تبصرہ کیا کہ پتہ نہیں لوگ محمد احمد کو کاسٹ کیوں کرتے ہیں، ان کی اداکاری بھی ایک جیسی ہے اور ہیئر اسٹائل بھی۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اسی اداکار نے ایک خاتون فنکارہ سے پنکھا لے کر ان کے سر کے اوپر ہیئر ڈرائر کی طرح گھمایا اور مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا ہیئر اسٹائل بنا رہا ہے۔

محمد احمد نے اپنی گفتگو میں کسی بھی اداکار کا نام نہیں لیا جبکہ ان کے بیان اور فیصل قریشی کے ردعمل پر سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles