وسیم عباس نے رجب بٹ اور فہد مصطفیٰ کے تنازع پر کیا کہا؟ بیان وائرل

وسیم عباس نے رجب بٹ اور فہد مصطفیٰ کے تنازع پر کیا کہا؟ بیان وائرل

رجب بٹ اور فہد مصطفیٰ تنازع پر وسیم عباس کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم عباس نے اداکار فہد مصطفیٰ اور یوٹیوبر رجب بٹ کے درمیان جاری تنازع پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے جسے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے خاصی توجہ مل رہی ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران میزبان نے وسیم عباس سے فہد مصطفیٰ کے اُس بیان سے متعلق سوال کیا جس میں انہوں نے فیملی وی لاگرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’اپنے خاندان کو فروخت کرتے ہیں‘ تاہم اس بیان کے بعد فہد مصطفیٰ اور رجب بٹ کے درمیان لفظی تنازع سامنے آیا تھا۔

سوال کے جواب میں وسیم عباس نے کہا کہ فہد مصطفیٰ پاکستان کے بڑے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی مقبولیت ڈراموں، فلموں اور گیم شو “جیتو پاکستان” کی بدولت ملک بھر میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک رجب بٹ کی کوئی ویڈیو نہیں دیکھی تاہم اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ رجب بٹ یوٹیوب کی دنیا کے مقبول ترین کریئیٹرز میں شامل ہیں۔

وسیم عباس نے دونوں شخصیات کے مؤقف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فہد مصطفیٰ کو فیملی وی لاگرز کے حوالے سے اتنا سخت بیان نہیں دینا چاہیے تھا جبکہ رجب بٹ کو بھی اس کا جواب زیادہ نرم، شائستہ اور مہذب انداز میں دینا چاہیے تھا۔

سینئر اداکار کے اس مؤقف کو سوشل میڈیا پر متوازن قرار دیا جا رہا ہے۔ متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ وسیم عباس نے کسی ایک فریق کی حمایت کرنے کے بجائے دونوں کے طرزِ عمل پر یکساں تنقید کی اسی لیے ان کی رائے کو حقیقت پسندانہ اور معتدل قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles